انسدادِ دہشتگردی عدالت سے علی امین گنڈاپور، بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری

Published On 10 December,2024 07:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے علی امین گنڈاپور، بشریٰ بی بی، ایم این اے شاہد خٹک اور ایم پی اے سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

وارنٹ گرفتاری تھانہ رمنا میں درج مقدمہ میں جاری کئے گئے، وارنٹ گرفتاری کیلئے پولیس کی جانب سے درخواست دی گئی تھی۔

عدالت کی جانب سے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہرعباس سِپرا کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔