لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت پانچ جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ مقدمات میں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی۔
عدالت 13 دسمبر کو ملزمان پر فرد جرم عائد کرے گی، عدالت نے ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کر دیں۔
ملزمان میں عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چودھری، میاں محمود الرشید سمیت دیگر شامل ہیں، اے ٹی سی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیسز کی سماعت کی۔