ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 2 ملزم گرفتار

Published On 06 February,2025 01:26 am

لاہور: (دنیا نیوز) ایف آئی اے لاہور زون نے کارروائیاں کرتے ہوئے ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 2 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔

ملزموں کی شناخت زاہد مصطفیٰ اور امجد بھٹی کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ملزم سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث پائے گئے، اٹلی جانے کے خواہشمند چار نوجوانوں پر ایران میں تشدد کے معاملہ پرایف آئی اے نے انسانی سمگلروں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے مگر کوئی گرفتاری عمل میں نہ آئی۔

واضح رہے کہ کشتی حادثے کے بعد ایف آئی اے نے انسانی سمگلروں کو پکڑنے کیلئے کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔