اسلام آباد:(دنیا نیوز)وزارت ہیومن رائٹس نے ایس ایچ او سیکرٹریٹ اشفاق وڑائچ کے مساجد میں اعلانات کے معاملہ پر آئی جی اسلام آباد کو خط لکھ دیا۔
خط ڈی جی ہیومن رائٹس ہیلپ لائن کی جانب سے لکھا گیا، جس کے متن میں ایس ایچ او سیکرٹریٹ اشفاق وڑائچ کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے اور لکھا گیا ہے کہ اشفاق وڑائچ نے پتنگ بازی کے خلاف پبلک مہم کے دوران اعلانات کیے، گھر گرانا، تشدد کرنا اور شہریوں کی تضحیک کرنا قانوناً جرم ہے۔
وزارت انسانی حقوق ایسے اعلانات ناصرف کمیونٹی پولیسنگ بلکہ کوڈ آف کنڈکٹ کے بھی خلاف ہیں، پاکستان سزا، تضحیک اور تشدد کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن کا حصہ ہے، اقوام متحدہ کے کنونشن پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد ضروری ہے۔
خط میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ کسٹوڈیل ٹارچر ایکٹ 2022 بھی شہریوں کو تشدد سے بچانے کے لیے بنایا گیا۔