وزیر اعظم شہباز شریف منگل کو سرینا انڈر پاس کا افتتاح کریں گے

Published On 03 February,2025 10:46 pm

اسلام آباد :(دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کل سرینا انڈر پاس کا افتتاح کریں گے۔

تقریب منگل کی صبح ہو گی ، مسلم لیگ کے اراکین پارلیمنٹ اور لیگی قیادت کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

واضح رہے اربوں کی لاگت سے تعمیر ہونے والا اس انفرا سٹرکچر پراجیکٹ کا سنگ بنیاد وزیر اعظم شہباز شریف نے پانچ نومبر کو رکھا تھا۔