اسلام آباد ہائیکورٹ : دوسرے صوبوں سے آنیوالے 3 ججز کے بعد سینیارٹی لسٹ تبدیل

Published On 03 February,2025 07:03 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کے اہم فیصلے سامنے آئے ہیں۔

دوسرے صوبوں سے آنے والے تین ججز کے بعد سینیارٹی لسٹ تبدیل ہو گئی، جسٹس سرفراز ڈوگر سینئر پیونی جج اسلام آباد ہائی کورٹ بن گئے جبکہ جسٹس محسن اختر کیانی سنیارٹی لسٹ پر دوسرے نمبر چلے گئے۔

اسی طرح جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب تیسرے ، جسٹس طارق محمود جہانگیری چوتھے ،جسٹس بابر ستار پانچویں ، جسٹس سردار اسحاق خان سنیارٹی لسٹ پر چھٹے نمبر پر چلے گئے۔

علاوہ ازیں جسٹس ارباب محمد طاہر ساتویں ، جسٹس ثمن رفعت امتیاز آٹھویں ،جسٹس خادم حسین نویں ، جسٹس اعظم خان دسویں جسٹس آصف گیارہویں جبکہ جسٹس انعام امین منہاس سنیارٹی لسٹ میں بارہویں نمبر پر ہوں گے۔