اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی سرکاری ملازمین کے نئے مالی سال کےبجٹ تخمینوں پر کام کے اگلےمرحلےکی تیاری کے حوالے سے محکموں میں آسامیوں کی تفصیلات فراہم کرنےکی ڈیڈ لائن کل ختم ہو جائے گی۔
وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق تمام وزارتوں، ڈویژنز سے آسامیوں کی تفصیلات 6 فروری تک مانگی ہیں، وزارت خزانہ نےتمام وزارتوں، ڈویژنز اورمحکموں کو ہدایات جاری کی تھیں کہ تمام فالتوآسامیاں ختم اورنئی آسامیوں کی تخلیق پرپابندی کا فیصلہ ہوا ہے اورکسی بھی وزارت،ڈویژن یا محکمے میں نئی آسامیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔
دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ نئی آسامیوں کی تخلیق وزارت خزانہ کی پیشگی منظوری سےمشروط ہوگی، تین سال سے زائد عرصے سےخالی تمام آسامیوں کی نشاندہی،ختم کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔