اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمیعت علماء اسلام ف کے رہنما و سینئر سیاستدان حافظ حسین احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے مرحوم کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی، انہوں نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں پوری قوم کی ہمدردیاں مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ حافظ حسین احمد ایک مدبر سیاستدان تھے، اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند اور اہل خانہ کو صبر عطا کرے، آمین۔