قصور: (دنیا نیوز) قصور میں ہوائی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
تھانہ کھڈیاں کی حدود میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوا، 22 سالہ نوجوان عمر اپنے گھر کی چھت پر کھڑا تھا کہ ہمس ائیوں کی شادی میں کی جانے والی ہوائی فائرنگ سے گولی لگ گئی۔
گولی لگنے سے عمر شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا، شدید زخمی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا، واقعہ کی اطلاع پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔