لاہور: (دنیا نیوز) شہر کے مختلف مقامات پر دو خواتین نے زہریلی گولیاں نگل کر خودکشی کر لی۔
ایدھی ترجمان کے مطابق ساندہ، حکیماں والا بازار میں 20 سالہ لڑکی نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں، 20 سالہ خدیجہ کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکی۔
ہربنس پورہ کے علاقہ میں 35 سالہ خاتون نے زہریلی گولیاں نگل کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، ایدھی ترجمان کے مطابق متوفیہ کی شناخت 35 سالہ عابدہ زوجہ آصف علی کے نام سے ہوئی۔
ایدھی ترجمان نے مزید بتایا کہ پولیس کی ضروری کارروائی کے بعد میتیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دی گئی ہیں۔