شکارپور: (دنیا نیوز) تحصیل گڑھی یاسین میں دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دونوں فریقین کو مورچہ بند تصادم سے روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
فائرنگ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے جس کے باعث مزید جانی نقصان کا خدشہ ہے، علاقے میں کشیدگی کے پیش نظر اضافی نفری طلب کر لی گئی ہے تاکہ حالات کو قابو کیا جاسکے۔