لاہور کے علاقے گجرپورہ میں ملازم ہی فارم ہاؤس کا صفایا کر گیا

Published On 22 April,2025 07:07 pm

لاہور:(دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقےگجرپورہ میں ملازم نے ہی فارم ہاؤس کا صفایا کر دیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملازم امین اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گزشتہ 2 سال سے فارم ہاؤس میں مقیم تھا، امین نے فارم ہاؤس سے 24 جانور، موٹر سائیکل اور لوڈر رکشہ چرایا۔

مقدمے میں یہ بھی لکھا گیا کہ چرائے گئے جانوروں میں 10 بھینسیں، ایک بھینسا، 2 گائے اور جانوروں کے 11 بچے شامل ہیں جبکہ جانوروں اور دیگر سامان کی مالیت 65 لاکھ روپے ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ  ملزم منچن آباد ضلع بہاولنگر کا رہائشی ہے جس کی تلاش کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔