فیصل آباد: (دنیا نیوز) ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ساہیوال روڈ پر پیش آیا جہاں ٹرک نے مخالف سمت میں آنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی ، جس سے ماں، بیٹی اور بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مرنے والوں کی شناخت 13 سالہ علی حسن، 14 سالہ اقراء اور 35 سالہ مختاراں کے نام سے ہوئی، تینوں کی لاشیں مقامی ہسپتال منتقل کردی گئیں جنہیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔