خان پور :(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے خان پور میں مال بردار ٹرین کی 8 بوگیاں علیٰحدہ ہو گئیں۔
واقعہ خان پور سٹی پارک کے قریب پیش آیا ، جہاں مال بردار ٹرین کی 8 بوگیاں چلتی ٹرین سے علیحدہ ہو گئیں جبکہ ڈرائیور ٹرین کو روکے بغیر چلا گیا۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ٹرین کی بوگیاں کئی میٹر تک چلتی گئیں، خوش قسمتی سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، مال بردار ٹرین لاہور سے کراچی کی جانب جا رہی تھی ۔
دوسری جانب ریلوے حکام نے کہا کہ واقعہ کے بعد ڈاؤن ٹریک کو ٹرینوں کی آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا جلد ٹریک بحال کر دیا جائے گا۔