لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں سکول میل پروگرام کو توسیع دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
پنجاب کے سرکاری سکولوں میں طلبہ کو مفت کھانا پروگرام کو مزید 10 اضلاع میں توسیع دی جائے گی، پروگرام پر مزید 15 ارب روپے کی لاگت آئے گی، پروگرام کو اگلے مالی سال میں توسیع دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق موجودہ میل پروگرام سے سکولوں میں طلبہ کی تعداد میں اضافہ ہوا، طلبہ کی انرولمنٹ میں 55 ہزار 757 کا اضافہ ہوا، موجودہ منصوبے پر 4 ارب روپے خرچ ہوئے تھے، منصوبے کے تحت 4 کروڑ دودھ کے ڈبے فراہم کئے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سکول میل پروگرام کے لئے عالمی فنڈنگ بھی حاصل کی جائے گی۔