لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے ایکسپو سینٹر گیٹ نمبر 6 جوہر ٹاؤن میں سکول وین الٹ گئی جس کے نجیتے میں 14 بچے شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثے میں 14 بچے زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 10 بچوں کی حالت تشویشناک ہے، کچھ بچوں کے بازوؤں اور ہاتھوں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔
ریسکیو حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 9 بچوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ 5 بچوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔