نویں جماعت کے سالانہ امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے: ترجمان لاہور بورڈ

Published On 26 March,2025 08:20 pm

لاہور:(دنیا نیوز)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام ہونے والے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2025 ڈیٹ شیٹ کے مطابق منعقد ہوں گے۔

لاہور بورڈ کے ترجمان کے مطابق 28 مارچ 2025 اور 4 اپریل 2025 کو منعقد ہونے والے امتحان شیڈول کے مطابق ہوں گے، 28 مارچ 2025 بروز جمعہ کو منعقد ہونے والا پرچہ ( ترجمۃ القران ) اور ایتھکس غیر مسلموں کے لیے شیڈول کے مطابق ہوگا۔

ترجمان بورڈ نے مزید بتایا کہ 4 اپریل 2025 بروز جمعہ کو فیشن ڈیزائننگ، آرٹ اور ماڈل ڈرائنگ ، فزیالوجی اور ماحولیاتی مطالعہ کے پرچے لیے جائیں گے۔