کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر شہری نے گولیاں مار کر ملزم ہلاک کر دیا

Published On 24 April,2025 01:57 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں پاکستان بازار کے علاقے گلشن بہار میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ موٹرسائیکل سوار2مسلح ملزمان شہری سے ڈکیتی کی واردات کر رہے تھے، شہری نے اپنے اسلحہ سے ملزمان پرفائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں فرارہوگیا۔

ایس ایس پی ویسٹ نے مزید بتایا کہ ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آکر ایک لڑکا بھی زخمی ہوا، ہلاک ملزم سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا، شہری کا لائسنس یافتہ اسلحہ بھی فرانزک کیلئے قبضہ میں لے لیا گیا۔