راولپنڈی :(دنیا نیوز) ستر سالہ بزرگ ہنی ٹریپ کا شکار ہو کر کچے کے ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا۔
ڈاکوؤں نے مورگاہ کے رہائشی محمود بیگ کی ہتھکڑیوں میں جکڑی ویڈیو لواحقین کو بھجوا دی ، ڈاکوؤں نے ایک کروڑ روپے نقد، دو آئی فون اور دو گھڑیاں بطور تاوان مانگ لیں۔
یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ڈاکوؤں نے مغوی محمود بیگ کے بینک اکاؤنٹ سے تین لاکھ روپے بھی نکلوا لئے ،بیٹے کی درخواست پر تھانہ مورگاہ میں مقدمہ درج کرکے تفتش کا آغاز کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بزرگ اولاد سے کئی مرتبہ شادی کی خواہش کا اظہار کر چکا تھا، بزرگ محمود بیگ کو 16 ستمبر کو راولپنڈی سے بلایا گیا، جواپنی موٹر سائیکل ریلوےسٹیشن کے قریب دوست کے گھر کھڑی کر کے روانہ ہوا تھا۔