غیر قانونی اسلحے کی نشاندہی، ضبطگی، تادیبی ایکشن کی رپورٹ طلب

Published On 29 October,2025 06:01 pm

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر سے غیر قانونی اسلحے کی نشاندہی، ضبطگی، تادیبی ایکشن کی رپورٹ طلب کر لی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے اس ضمن میں صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز، سی سی پی او لاہور، ڈی پی اوز، سی پی اوز کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں 3 دن میں ضبط شدہ اسلحے کی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے میں اسلحہ، ماڈل، سیریل نمبر، ایف آئی آر، ملزمان، کسٹڈی کی تفصیلات دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ تمام ڈیٹا محکمۂ داخلہ اور کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کو بھجوایا جائے گا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق محکمۂ داخلہ غیر قانونی اسلحے کے خاتمے کے لیے مؤثر اور ڈیٹا بیسڈ حکمتِ عملی پر کام کر رہا ہے، صوبے بھر میں انفرادی و ادارہ جاتی اسلحہ لائسنسز اور ڈیلر شپ کی مکمل اسکروٹنی کی گئی ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا یہ بھی کہناہے کہ اسلحہ لائسنس کے حوالے سے تمام مراحل کو نادرا کی مدد سے کمپیوٹرائزڈ کیا جا چکا ہے، حکومتِ پنجاب ناجائز اسلحے کے حوالے سے زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔