کندھ کوٹ:(دنیا نیوز) اندرون سندھ کے علاقے کندھ کوٹ میں فائرنگ سے باپ بیٹا قتل ہو گئے۔
افسوس ناک واقعہ تنگوانی کرمپور تھانہ کی حدود میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نورحسن چولیانی اور نائب چولیانی کو موت کے گھاٹ اتار دیا جب کہ فائرنگ سے ایک راہ گیر بھی زخمی ہوا۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جس نے لاشیں اور زخمی کو مقامی رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کیا جہاں زخمی شخص کا علاج جاری ہے ۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، حملے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔



