پنجاب کے مختلف شہروں میں مبینہ پولیس مقابلے، 8 منشیات فروش اور ایک ڈاکو ہلاک

Published On 01 December,2025 06:26 am

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 8 منشیات فروش اور ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

3 مقابلے منڈی بہاؤالدین، 2 گجرات میں ہوئے، گوجرانوالہ، حافظ آباد، بہاولپور اور سیالکوٹ میں ایک ایک مقابلہ ہوا، سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے 8 منشیات فروش آئس ڈیلر تھے۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ منشیات فروشوں اور ملزموں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، ان کو کیفر کردار تک پہنچا کر ہی دم لیں گے۔