منچن آباد: (دنیا نیوز) ریلوے پھاٹک کے قریب سی سی ڈی کا ڈاکوؤں سے مبینہ مقابلہ ہوا۔
ناکہ بندی کے دوران پولیس نے دو موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی، ملزموں نے سی سی ڈی پولیس پر سیدھی فائرنگ کردی، سی سی ڈی سے مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران فرار ہونے کی کوشش میں ایک ملزم ریلوے پھاٹک سے ٹکرانے سے زخمی ہوا جسے حراست میں لے لیا گیا، سی سی ڈی کے مطابق فرار ملزم کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی سمیت مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔
سی سی ڈی حکام نے بتایا کہ زخمی گرفتار ملزم کی شناخت آصف عرف آصی کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ملزم 20 سے زائد چوری و ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب تھا۔



