فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد شہر میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے بدنام زمانہ 32 منشیات فروشوں کو حراست میں لے لیا ہے، ملزمان کے قبضے سے 17 کلو گرام چرس، 7 کلوگرام ہیروئن اور 500 لیٹر سے زائد شراب برآمد ہوئی ہے۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔



