چچا نے بھتیجے کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا

Published On 02 December,2025 05:03 pm

کندھ کوٹ: (دنیا نیوز) کرمپور تھانہ کی حدود میں چچا نے اپنے بھتیجے کو چھرے مار کر قتل کر دیا، ملزم موقع واردات سے فرار ہو گیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر قتل ہونے والے شخص کی لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، مقتول کی شناخت آصف ملک کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ واقعہ گھریلو ناچاقی کے باعث پیش آیا، پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔