نوشہرہ میں شوہر نے تشدد کے بعد نئی نویلی دلہن قتل کردی

Published On 02 December,2025 09:18 pm

نوشہرہ:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں شوہر نے نئی نویلی دلہن کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ پیرسباق غلاڈھیر میں پیش آ یا جہاں شوہر مراد خان نے 17سالہ ثمینہ پر ناجائز تعلقات الزام لگا کر پہلے سنسار کرکے شدید تشدد کیا اور بعد میں فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

علاقے کے لوگوں نے مقتولہ  ثمینہ خان کی چیخ و پکار سن کر پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے قاتل شوہر مراد خان کو اسلحہ سمیت گرفتارکر لیا۔

دوسری جانب مقتولہ ثمینہ خان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کردی گئی، جہاں لیڈی ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم میں مقتولہ پر تشدد اور جان بچانے کے لیے شدید مزاحمت کے نشانات واضح جسم پر موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

علاوہ ازیں پوسٹ مارٹم کے بعد مقتولہ دوشیزہ ثمینہ خان کی نعیش ورثا کے حوالے کردی گئی، مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ نوشہرہ کلاں میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا، مقتولہ بیوی کے غیر مردوں سے ناجائز تعلقات تھے جس پر میں نے اس کو تشدد کے بعد قتل کیا ہے کوئی جرم نہیں کیا۔