روجھان:(دنیا نیوز) کچے میں سندھ اور پنجاب پولیس کا مشترکہ آپریشن میں تین ڈاکو ہلاک ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں تین ڈاکو ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت شیرو کورائی، عاشق موٹا اور لالہ سکھانی کے طور پر ہوئی۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ تینوں ہلاک ہونے والے ڈاکو سندھ موٹروے پر مسافر بس سے چودہ افراد کو اغواء کرنے کے واقعات میں ملوث تھے۔



