لاہور: (دنیا نیوز) ڈی ایس پی عثمان حیدر کا بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کا معاملہ، پولیس نے مزید 2 افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولین کے موبائل فونز برآمد کر لئے گئے، عثمان حیدر کا قریبی دوست اور خانسامہ شامل ہے، بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کے بعد عثمان حیدر نے دوست شیراز اور خانسامہ کو مقتولین کے فونز دیئے، ماں اور بیٹی کی الگ الگ لوکیشن کیلئے خانسامہ کو فون دیکر گجومتہ او دوست شیراز کو فون دیکر غالب مارکیٹ بھیجا۔
عثمان حیدر نے دوست شیراز کو ایک پارسل بھی دیا تھا، پارسل میں مقتولین کا سامان تھا، تفتیش میں جب پارسل کھولا تو اس پر خون کے نشانات تھے، ملزم ڈی ایس پی سے ابھی آلہ قتل برآمد کرنا ہے۔
مقتولہ کی بہن تہمینہ نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا سے ملاقات کی، ابتک کی پولیس تفتیش پر عدم اطمینان کا اظہار کیا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے مقتولہ کی بہن کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرا دی۔



