پپلاں میں مدرسے میں معلم کی 12 سالہ طالبعلم سے مبینہ زیادتی

Published On 23 December,2025 07:26 am

کندیاں: (دنیا نیوز) کندیاں کے علاقے پپلاں میں مدرسے میں معلم نے 12 سالہ طالبعلم سے مبینہ زیادتی کر ڈالی۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ 12 سالہ عبدالوہاب چھٹی کے بعد گھر واپس نہ آیا، بھائی کے مدرسے جانے پر ملزم رمضان کو بچے کے ساتھ زیادتی کرتے مصروف پایا، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا، فرار ہونے والے معلم کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا، ملزم کو پکڑنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔