گجرات:(دنیا نیوز) پنجاب کے شہر گجرات میں بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر قتل کر دیا۔
واقعہ سرڈھوک میں پیش آیا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ مقتول واجد کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔
دوسری جانب پولیس نے 34 سالہ واجد حسین کی لاش کو پولیس نے تحویل میں لے لیا اورلاش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھجوا دی گئی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ مقدمے کے متن میں کہا گیا نائلہ اور اس کے دوست نے مل کر مقتول کے گلے میں کپڑا ڈالا اور چھڑیوں کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا، ملزموں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں جلد گرفتار کرلیں گے۔



