وزیرآباد: بھاری چالانوں سے تنگ ڈرائیور نے رکشہ کو آگ لگا دی

Published On 03 January,2026 07:45 pm

وزیرآباد:(دنیا نیوز) پنجاب کے شہر وزیرآباد میں بھاری چالان کرنے پر ڈرائیور نے اپنے رکشہ کو آگ لگا دی ۔

واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ اللہ والے چوک میں ٹریفک وارڈن نے رکشہ ڈرائیور کا چالان کیا تھا۔

دوسری جانب اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی، اِس موقع پر ڈرائیور نے اپنی گفتگو میں کہا کہ آئے روز چالان کرنے پہ دل برداشتہ ہو کر رکشہ کو آگ لگائی۔

اِس حوالے سے ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ کہ رکشہ بغیر نمبر تھا، قانون کی خلاف ورزی پر چالان کیا، پولیس نے اظہر اقبال نامی ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔

علاوہ ازیں اظہر کے والد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیٹاگھر کا واحد کفیل ہے، مہنگائی اور جرمانوں سے دل برداشتہ ہو کر آگ لگائی، مقامی شہریوں نے حکومت سے بھاری جرمانوں پر نظر ثانی کرنے کی اپیل کی ہے۔