میلسی: (دنیا نیوز) پنجاب کے شہر میلسی میں آوارہ کتوں نے خاتون کو بھنبھوڑ ڈالا، موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔
ذرائع کےمطابق میلسی کے نواحی علاقے کسی صادق واہ میں آوارہ کتوں کے حملے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں معمر خاتون نذیراں بی بی جانبر نہ ہو سکیں، عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ خاتون پر درجنوں آوارہ کتوں نے اچانک حملہ کیا تھا۔
دوسری جانب واقعہ کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ، شہری گھروں سے نکلتے ہوئے ڈرنے لگے ہیں۔



