گجرات:(دنیا نیوز) پنجاب کے شہر گجرات میں ماں نے آشنا کے ساتھ مل کر تین بچوں کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق قتل کی لرزہ خیز واردات سرائے عالمگیر میں پیش آئی ، مرنے والے بچوں میں 2 سالہ زکریا، 4 سالہ حرم فاطمہ اور 7 سالہ فجر فاطمہ شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ دو ہفتے قبل شوہر کی جانب سے بیوی سدرہ اور تین بچوں کے اغوا کی ایف آئی آر مقامی تھانہ میں درج کر وائی گئی ، بچوں کے اغواء کے 12 روز بعد پولیس تحقیقات کرکے اصل ملزم تک پہنچی۔
دوسری جانب تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ تینوں بچوں کو گلا گھونٹ کر قتل کرنے کے بعد انہیں جلا کر آزادکشمیر دفن کر دیا گیا، بچوں کی لاشیں برآمد پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔



