پھول نگر: سی سی ڈی کیساتھ مبینہ مقابلے میں منشیات فروش اشتہاری ملزم ہلاک

Published On 07 January,2026 12:37 am

پھول نگر: (دنیا نیوز) تھانہ سٹی پھول نگر کی حدود میں سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں منشیات فروش اشتہاری ملزم ہلاک ہوگیا۔

سی سی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت رمضان عرف مانی کے نام سے ہوئی، ملزم نے 2 ماہ قبل کوٹ رادھا کشن میں تعینات پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا تھا۔

حکام کا بتانا تھا کہ ہلاک ملزم منشیات فروشی اور پولیس پر حملوں کے 5 مقدمات میں بھی ملوث تھا، ملزم منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث ہونے کے ساتھ اشتہاری ملزم بھی تھا۔