راولپنڈی: موٹر سائیکل سوار لڑکوں کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

راولپنڈی: موٹر سائیکل سوار لڑکوں کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ کینٹ کے علاقے کامران مارکیٹ میں پیش آیا، فائرنگ موٹر سائیکل پر سوار 2 نامعلوم لڑکوں نے کی جس سے محلہ سٹیٹ کا رہائشی حاشر شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

مقتول کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ملزمان فائرنگ کے بعد جائے واردات سے فرار ہوگئے، پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔