شکارپور میں پولیس مقابلہ: 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

شکارپور میں پولیس مقابلہ: 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

ایس ایس پی شکارپور نے بتایا کہ شکارپور کے علاقے ناپرکوٹ میں پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا، مقابلے کے دوران 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ايس ایس پی نے مزید بتایا کہ گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت یاسین بکھرانی اور نبی داد سندرانی کے ناموں سے ہوئی ہے، گرفتار ڈاکوؤں کے قبضے سے دو ٹی ٹی پسٹل اور متعدد راؤنڈز برآمد کر لئے گئے ہیں۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ زخمی ڈاکوؤں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ڈاکوؤں کے دیگر ساتھیوں کو پکڑنے کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے، ان کو بھی حراست میں لے لیا جائے گا۔