کرائم
خلاصہ
- منڈی بہاؤالدین: (دنیا نیوز) واسو روڈ پر پی ٹی سی ایل کے مین ہول سے تین افراد کی لاشیں برامد ہوئیں۔
6 ملزم پی ٹی سی ایل کی تاریں چوری کرنے کے لئے انڈر گراونڈ ہول میں اترے تھے، تین ملزموں کو تاریں چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا، ڈھکن بند ہوجانے سے تین افراد اندر ہی دم توڑ گئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ہلاکت ہونے والے ملزموں کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، پکڑے گئے ملزموں کے خلاف مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔