رحمان ڈکیت کا بیٹا غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار

رحمان ڈکیت کا بیٹا غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار

ملزم کا نام جبران ولد عبد الرحمان عرف رحمان ڈکیت کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کو علاقہ تھانہ کلاکوٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ملزم سے اسلحہ بمعہ راؤنڈز برآمد کر لئے گئے، ملزم رحمان ڈکیت کا سگا بیٹا ہے، ملزم عادی، پیشہ ور ہے، ملزم اس سے قبل بھی کئی مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔