ٹھٹھہ میں اندوہناک واقعہ، ملزم نے بیوی اور 2 بچوں کی جان لے لی

ٹھٹھہ میں اندوہناک واقعہ، ملزم نے بیوی اور 2 بچوں کی جان لے لی

ذرائع کے مطابق ملزم نے اپنی بیوی اور 4 بچوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بیوی اور 2 بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، ملزم نے بیوی اور بچوں پر فائرنگ کر کے خود کشی کر لی۔

علاقہ مکینوں کے مطابق خودکشی کرنے والا رکو کھوسو منشیات کا عادی تھا، گھر والوں سے نشے کے پیسے مانگتا تھا، نشہ نہ ملنے پر انتہائی قدم اٹھایا۔