شکار پور میں پولیس کا آپریشن: کیھر گینگ کے چار ملزمان نے ہتھیار ڈال دیے

شکار پور میں پولیس کا آپریشن: کیھر گینگ کے چار ملزمان نے ہتھیار ڈال دیے

پولیس کے مطابق سرنڈر کرنے والے ملزمان مین صفیر، اعجاز، سلیم اور احسان شامل ہیں، تمام ملزمان قتل، ڈکیتی اور پولیس پر حملوں سمیت متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔

دوسری جانب پولیس نے بتایا کہ ضلع بھر میں قانون کی رٹ قائم ہو چکی ہے اور جرائم پیشہ گروہ بتدریج ٹوٹ رہے ہیں، سرنڈر کرنے والے ملزمان سے قانون اور درج مقدمات کے مطابق نمٹا جائے گا۔

علاوہ ازیں دیگر جرائم پیشہ عناصر بھی خود گرفتاری دے دیں، ورنہ قانون کے مطابق کارروائی کے لیے تیار رہیں۔