قصور: انسانیت شرما گئی، ملزم کی رات گئے تک 4 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی

قصور: انسانیت شرما گئی، ملزم کی رات گئے تک 4 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی

ایم ایس جنرل ہسپتال پروفیسر فریاد حسین نے بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ بچی کا لاہور جنرل ہسپتال میں علاج و معالجہ جاری ہے، گائناکالوجسٹ متاثرہ بچی کا چیک اپ کر رہی ہیں، بچی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او مصطفیٰ آباد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا، جبکہ لاوارث بچی کے ورثا کی تلاش کیلئے بھی اشتہار شورو غوغا جاری کیا گیا ہے، روہی نالہ مصطفیٰ آباد سے 4 سالہ نامعلوم بچی ملی تھی جس کو سفاک ملزم نے زیادتی کے بعد پھینک دیا تھا۔

ڈی پی او قصور نے بتایا کہ ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں نامعلوم ملزم کو ٹریس کرنے کیلئے ٹیمیں کام کر رہی ہیں، مساجد میں اعلانات کروائے گئے ہیں اور سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی چیک کیا جا رہا ہے، ملزم کو جلد ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جائے گا۔