اے این ایف کی 6 کارروائیاں، 60.84 کلوگرام منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار

اے این ایف کی 6 کارروائیاں، 60.84 کلوگرام منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار

اے این ایف ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں پشاور، سیالکوٹ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں کی گئیں جن کے دوران 45 کلوگرام چرس، 14.4 کلوگرام افیون برآمد ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق کارروائیوں میں 1.4 کلوگرام ہیروئن، 800 گرام آئس، 10 گرام ویڈ بھی قبضے میں لی گئی جبکہ ایک کارروائی کے دوران 630 گرام وزنی 105 ہیروئن بھرے کیپسولز بھی برآمد کیے گئے۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ تمام کارروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔