شجاع آباد: 3 مسلح افراد کی گھر پر فائرنگ، 10 سالہ بچہ اغوا کرکے لے گئے

شجاع آباد: 3 مسلح افراد کی گھر پر فائرنگ، 10 سالہ بچہ اغوا کرکے لے گئے

واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام نے بتایا کہ ملزموںنے بچوں کی ماں صائمہ کو دھمکی دی ہے اس کے دونوں بیٹوں کو اغوا کرکے فروخت کر دیں گے۔

تھانہ بستی ملوک پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی، خاتون صائمہ نے دس سالہ بیٹے عثمان کی بازیابی کے لئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔