لودھراں: خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا سفاک ملزم گرفتار

لودھراں: خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا سفاک ملزم گرفتار

ترجمان پولیس کے مطابق زیادتی کیس کے ملزم کا نام شاہد اتیرا ہے، ملزم نے گھر کے اندر داخل ہوکر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، خاتون کی مدعیت میں ملزم شاہد اتیرا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ڈی پی او کیپٹن (ر) علی بن طارق نے ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاتون کو انصاف دلانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔