کرائم
خلاصہ
- ڈسکہ: (دنیا نیوز) بہو کے ساتھ جھگڑے کے نتیجے میں سفاک ساس نے اپنے 5 سالہ پوتے کی سانسیں چھین لیں۔
ساس بہو کے جھگڑے میں ایک ننھی جان دنیا سے رخصت ہوگئی، سفاک ساس نے یہ دل دہلا دینے والا اقدام اپنی بیٹی کے ساتھ مل کر اٹھایا۔
یہ افسوسناک واقعہ کوٹ جنڈو میں پیش آیا جہاں دادی نسیم اور پھوپھو زینت نے 5 سالہ سبحان کو زہریلی گولیاں کھلا دیں جس سے وہ دم توڑ گیا، پولیس نے مقتول سبحان کے ماموں کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔