کرائم
خلاصہ
- قصور: (دنیا نیوز) چھانگا مانگا پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے اغوا ہونے والی 2 کمسن بہنوں کو بازیاب کروا لیا۔
تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے دوران گشت مشتبہ افراد کو حراست میں لیا تو ملزمان نے 2 کمسن بچیوں کے اغوا کا اعتراف کرلیا، ملزمان کی نشاندھی پر پولیس نے دونوں مغوی بچیاں برآمد کر لیں جن کی شناخت عروج فاطمہ عمر 16 سال اور منیسہ فاطمعہ عمر 12 سال سے ہوئی۔
ملزمان نے بچیوں کو لاہور سے اغواء کیا تھا، ملزمان کی شناخت شان علی اور غلام فرید کے نام سے ہوئی ہے جو کہ لاہور کے رہائشی ہیں، دونوں بہنوں کے اغوا کا مقدمہ لاہور میں تھانہ نواں کوٹ میں والد کی مدعیت میں درج ہے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، مختلف تھانوں سے ملزمان کے سابقہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد مناسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔