کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

پولیس کے مطابق چند گھنٹوں میں پولیس مقابلے کے بعد زخمی ملزم کو گرفتار کر کے اس سے زخمی ہونے والے شہری کی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی، پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس کی بنیاد پر بروقت کارروائی۔

2 ملزمان نے فقیرہ گوٹھ کے قریب شہری کو ڈکیتی مزاحمت پر زخمی کر کے اس کی موٹر سائیکل چھینی تھی، پولیس نے گل گوٹھ کے قریب ٹارگیٹڈ کارروائی کی، پولیس پارٹی لو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی ملزم فرار ہو گیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ، چھینے ہوئے موبائل فونز بھی برآمد کر لیے گئے۔