دنیا پور: پولیس نے 2 منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا، آئس اور ہیروئن برآمد

دنیا پور: پولیس نے 2 منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا، آئس اور ہیروئن برآمد

ترجمان پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کالج روڈ سے مبینہ منشیات فروش گلزار عالم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے شاپر میں چھپائی گئی 1 کلو گرام سے زائد آئس برآمد ہوئی، ملزم لکی مروت کا رہائشی تھا جس کی تلاشی سے منشیات کی فروخت سے کمائی گئی رقم بھی برآمد ہوئی۔

پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ دوسری کارروائی چک 327 ڈبلیو بی میں کی گئی جس میں مبینہ منشیات فروش یوسف خان کو گرفتار کر لیا، ملزم یوسف خان لکی مروت کا رہائشی جس کے قبضے سے ہیروئن برآمد کی گئی۔