سرگودھا: خاتون سے چھیڑ چھاڑ اور غیر اخلاقی حرکتیں کرنے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار

سرگودھا: خاتون سے چھیڑ چھاڑ اور غیر اخلاقی حرکتیں کرنے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار

پولیس حکام نے بتایا کہ کچی 39 کے قریب پولیس نے ناکے پر ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو وہ موٹرسائیکل پر فرار ہو گئے، ملزموں کا پیچھا کیا گیا تو قاضی ٹاؤن ریلوے لائن کراسنگ پر ریلوے لائن سے ٹکرا گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جس کی شناخت عثمان کے نام سے ہوئی، ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والا موٹرسائیکل بھی چوری کا نکلا، دیگر ملزم فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اربن ایریا پولیس نے گرفتار ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی، ساتھیوں کی تلاش جاری ہے، گرفتار کیا گیا ملزم خواتین کو ہراساں کرنے کے مقدمہ میں ملوث ہے۔