کرائم
خلاصہ
- حیدرآباد: (دنیا نیوز) رشتہ کروانے کے نام پر فراڈ کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ جی او آر پولیس نے کارروائی کرتےہ وئے رشتہ فراڈ میں ملوث تین خواتین کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس کے مطابق مبینہ دلہن ندا، جعلی بہن نسرین اور جعلی ماں سلمیٰ کو گرفتار کر لیا، یہ گروہ شہریوں کو شادی کا جھانسہ دے کر رقم اور سامان ہتھیاتا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔